Friday, April 26, 2024

پشاور : معمولی تنازع پر فائرنگ راہگیر سمیت 2افراد جاں بحق

پشاور : معمولی تنازع پر فائرنگ راہگیر سمیت 2افراد جاں بحق
May 18, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور کے علاقے چمکنی میں معمولی تنازع پر فائرنگ  میں راہگیر سمیت دو افراد جاں  بحق ہوگئے جبکہ تھانہ حیات آباد کے حدود میں پولیس نے  سرچ آپریشن کے دوران اڑتیس  مشتبہ افراد کو  حراست میں  لے لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں معمولی تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں تھانہ حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 مشکوک، 16 غیر قانونی طور پر مقیم اور 13 افراد کو قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔