Thursday, March 28, 2024

پشاور: معمولی تلخ کلامی پر دو افراد کو قتل کرنیوالا گرفتار

پشاور: معمولی تلخ کلامی پر دو افراد کو قتل کرنیوالا گرفتار
November 27, 2016

پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقے ریگی میں معمولی تنازعے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزموں کے گھر پر چھاپہ مارا تو خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے ملزموں کو پکڑ لیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئے تو ان کی خوب پٹائی کی گئی۔ واقعے کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے پشاور میں معمولی تنازعے نے 2 افراد کی جان لے لی، پولیس کے مطابق ریگی کے علاقے میں پڑوسی نے زیر تعمیر مکان کے آگے سے 4 اینٹیں اٹھائی  جس پر مالک مکان طیش میں آ گئے، بات ہاتھا پائی تک آپہنچی اور تنازعہ فائرنگ پر منتج ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق ہوئے جبکہ راہگیروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ملزماں کے گھر پر چھاپہ مارا اور خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے والد نے بھی بھاگنے کی کوشش کی تو علاقہ مکنیوں نے پکڑ کر خوب پٹائی کر دی۔ پولیس بیچ میں آگئی اور ملزم اور اس کے والد سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ میں زخمی والے راہگیروں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتا ئی جاتی ہے۔