Saturday, May 18, 2024

پشاور ، مشہور پشتو شاعر غنی خان کی یاد میں محفل موسیقی کا انعقاد

پشاور ، مشہور پشتو شاعر غنی خان کی یاد میں محفل موسیقی کا انعقاد
March 22, 2019

 پشاور (92 نیوز) پشاور کے باچاخان مرکز میں پشتو کے مشہور شاعر غنی خان کی یاد میں موسیقی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

 پشتو موسیقی کی دھنیں سب کو بھاتی ہیں اور جب کلام معروف شاعر غنی خان کا ہو تو موسیقی کی مٹھاس مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایسی محفل سجی پشاور میں تو موسیقی سمجھنے والے تیز دھنوں پر جھومے بغیر نہ رہ سکے۔

غنی خان کے کلام کو گانا آسان کام نہیں مگر نئے فنکاروں نے خوبصورتی سے محفل میں ایسے رنگ بھر دیے کہ پرانے گلوکاروں کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ اس محفل میں جہاں کلاسیکی موسیقی کے رنگ نظر آئے وہاں تیز دھنیں بھی سننے کو ملی۔

موسیقی کی اس محفل میں پشتو کی سدابہار گیتوں کو جدید انداز میں پیش کیا گیا تو شرکاء نے بھی جدت کی خوب پزیرائی کی اور نوجوان گلوکاروں کی کاوش کو خوب سراہا۔