Thursday, April 18, 2024

پشاور: مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جذبے سے منا رہی ہے

پشاور: مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جذبے سے منا رہی ہے
December 25, 2017

پشاور (92 نیوز) پاکستان بھر کی طرح آج پشاور میں بھی مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں بھی کرسمس کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عبادات کے علاوہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں کرسمس روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات اور عبادات کا اہتمام کیا گیا جگہ جگہ کرسمس کے کیک کاٹے گئے۔ مسیحی برادری نے گھروں میں چراغاں کیا اور خواتین نے کرسمس ٹریز سجانے کا بھی خوب اہتمام کیا۔

رنگ روڈ پر واقع گرجا گھر میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بچیوں نے ٹیبلو پیش کیا اور ملک کے سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور کوئٹہ چرچ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار گئی۔  

رنگ برنگ کپڑوں میں ملبوس مسیحیوں نے اپنے اپنے انداز میں کرسمس منائی کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کے روپ میں بچوں میں کھلونے اور تحائف دیئے گئے۔