Sunday, September 8, 2024

پشاور: مسجد کے اندر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش، مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

پشاور: مسجد کے اندر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش، مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
August 17, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور میں مسجد کے اندر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پشاور کے علاقہ یوسف آباد میں مسجد کے اندر پیش امام پر حملے کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب مکینوں نے مبینہ ٹارگٹ کلر کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ مبینہ ٹارگٹ کلر پیش امام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار شخص ٹارگٹ کلر ہے۔ پیش امام کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ان سے تفتیش جاری ہے۔