Thursday, April 25, 2024

پشاور: مستحق افراد کو صحت کارڈز جاری

پشاور: مستحق افراد کو صحت کارڈز جاری
November 28, 2016

 پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے مستحق لوگوں کےلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کاعمل شروع کردیا ہے،منصوبے سے صوبے کے اٹھارہ لاکھ خاندانوں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد مستفید ہوںگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارڈز تقسیم کرکے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔

تفصیلا تکےمطابق خیبرپختونخو ا حکومت نے صحت پروگرام کے تحت صوبے میں صحت انصاف کارڈز کے نام سے ہیلتھ انشورنس کارڈز کی مستحق لوگوں میں باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مرد و خواتین میں کارڈز تقسیم کرکے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کو صحت کی مفت سہولتوں کے منصوبے کو جلد توسیع دی جائے گی ، حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

وزیرصحت شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ایک خاندان کے اٹھ افراد سالانہ پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے تک علاج کی مفت سہولت حاصل کرسکیں گے۔

صحت انصاف کارڈز منصوبے پر مجموعی طور پر پانچ ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے جس کو باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے مستقل کیا جائے گا اور سرکاری ملازمین کےلئے بھی اسی پروگرام کے تحت مفت علاج کا پیکج متعارف کرایا جائے گا۔