Thursday, April 25, 2024

پشاور: مردان سے آنیوالی وین کو حادثہ، 4مسافر جاں بحق، 10زخمی

پشاور: مردان سے آنیوالی وین کو حادثہ، 4مسافر جاں بحق، 10زخمی
January 3, 2017

پشاور (92نیوز) پشاوراسلام آباد موٹروے پر چارسدہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مسافر وین مردان پشاورجارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مردان سے مسافروں کو لے کرپشاور کے لئے موٹروے پر رواں دواں مسافر وین کو چارسدہ کے علاقہ میں دریائے کابل کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک گاڑی نے وین کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ ٹکر لگنے کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر الٹ گئی۔

حادثے میں دو مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ زخمیوں کو پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد موٹروے پولیس نے متاثرہ گاڑی کو تھانے منتقل کردیا۔