Sunday, September 8, 2024

پشاور : مدینہ کالونی کے قریب گاڑی میں دھماکا‘ ایک شخص جاں بحق‘ 4زخمی

پشاور : مدینہ کالونی کے قریب گاڑی میں دھماکا‘ ایک شخص جاں بحق‘ 4زخمی
June 30, 2016
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے مدینہ کالونی میں گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بن گئی جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی سٹی وسیم خلیل کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا پہلے سے نصب بم کے ذریعے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ کالونی دھماکا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔