Friday, April 19, 2024

پشاور: محکمہ صحت کےملازمین پروفیشنل الاؤنس کیلئے سڑکوں پر آگئے

پشاور: محکمہ صحت کےملازمین پروفیشنل الاؤنس کیلئے سڑکوں پر آگئے
November 22, 2016

 پشاور(92نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ملازمین نے پروفیشنل الائونس کےحصول کےلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے خیبرروڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کےلئے بند کردیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین خود بھی بے ہوش ہوتے رہے اورشہریوں کو بھی مریض کندھوں پراٹھا کراسپتال پہنچانے پر مجبور کرتے رہے۔۔

تفصیلات کےمطابق ہیلتھ پروفیشنل الائونس سے محروم رہنے والے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ملازمین احتجاج کرتے سڑک پرنکل آئے صوبے بھر سے آئے ملازمین نے پشاورمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اورخیبرروڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا ۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث ایک جانب شہری اپنے مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانے پر مجبورتھے تو وہیں ایک ملازم خود بھی احتجاج کے دوران بے ہوش ہوگیا۔ اس سے قبل مظاہرین پشاورکے جناح پارک میں جمع ہوئے اوراحتجاجی جلسہ کیا ملازمین کبھی آپس میں الجھتے رہے تو کبھی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہے۔