Friday, May 3, 2024

پشاور ، محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کا پولیس اہلکار پر تشدد

پشاور ، محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کا پولیس اہلکار پر تشدد
April 22, 2019

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے پولیس اہلکار کوراستہ نہ دینے پرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پشاورکےعلاقے  تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں محکمہ ایکسائز  کے اہلکاروں نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، عینی شاہدین کے مطابق  محکمہ ایکسائز کےاہلکاروں نے  راستہ نہ دینے پر پولیس اہلکار کو گاڑی سے اتار کرشدید تشدد کیا ۔

 مقامی افراد نے محکمہ ایکسائز  کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کردیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر  محکمہ ایکسائز کےایک اہلکار کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاجبکہ باقی تین اہلکار فرار ہوگئے۔