Sunday, September 8, 2024

پشاور : ماں اپنے تین بچوں سمیت بے دردی سے قتل

پشاور : ماں اپنے تین بچوں سمیت بے دردی سے قتل
January 15, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ محلہ اسلام آباد میں سفاک قاتلوں نے ماں کو تین بچوں سمیت کلہاڑی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا قتل کئے جانے والے بچوں کی عمریں چار سے سات سال تھی۔۔ مقتولہ کے شوہر اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کےعلاقہ پہاڑی پورہ کے محلہ اسلام آباد میں واقع یہ گھر اس وقت مقتل بن گیا جب خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ ناشتے کرنے میں مصروف تھی پولیس کے مطابق خاتون بخت مینا اس کی دوکمسن بیٹیوں اور ایک بیٹے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا قتل کئے جانے والے بچوں کی عمریں چار سال سے سات سال تھیں۔ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچ گئی پولیس نے چاروں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھجوادیں پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور بھائی سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون بچوں کے ہمراہ اس گھر میں مقیم تھی جبکہ اس کا شوہراکثر گھر سے غائب رہتا تھا۔