Monday, September 16, 2024

پشاور‘ مالاکنڈ‘ چترال اور سوات میں آج بھی زلزلے کے جھٹکے

پشاور‘ مالاکنڈ‘ چترال اور سوات میں آج بھی زلزلے کے جھٹکے
January 24, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور‘ مالاکنڈ ڈویژن‘ چترال‘ سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی طرح آج بھی پشاور‘ مالاکنڈ ڈویژن‘ چترال‘ سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں‘ دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن میں 80 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ خیال رہے کہ چترال‘ سوات اور دیگر علاقوں میں گزشتہ سال چھبیس اکتوبر کو آنیوالے زلزلے سے سیکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔ زلزلے نے ہزاروں مکانوں کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔