Saturday, May 11, 2024

پشاور:  لیگی کارکنوں کو کنٹرول نہ کرنے پر صوبائی وزیرنے ایس ایچ او لائن حاضر کروا دیا

پشاور:  لیگی کارکنوں کو کنٹرول نہ کرنے پر صوبائی وزیرنے ایس ایچ او لائن حاضر کروا دیا
January 1, 2017

 پشاور(92نیوز)انتیس دسمبر 2016 کو مردان میں سکول کے افتتاح کے معاملے پر وزیرتعلیم محمد عاطف اور نوازلیگ کے حامی ایم پی اے جمشید مہمند کے حامیوں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی تو وزیر تعلیم نے ایس ایچ او کو لائن حاضر کروادیا وزیر تعلیم کی گھن گرج کی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس غیر سیاسی ہو گئی ہے لیکن انتیس دسمبردوہزار سولہ کو مردان میں ہونے والے واقعہ کی ویڈیو نےاس دعوے پرسوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ۔ مردان میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن ایک سکول کے افتتاح کے موقع پر آمنے سامنے آ گئے تھے 92 نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وزیر تعلیم محمد عاطف کے دورے کے موقع پر احتجاج ہوا تو وزیر نے مردان کے ایک ایس ایچ او کو نہ صرف لائن حاضر کروا دیا بلکہ پولیس کو مبینہ طور پر  برا بھلا  بھی کہا۔ ای ایچ او تخت بھائی کی غلطی صرف اتنی تھی کہ اسکول کے افتتاح کے موقع پر وزیر تعلیم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو احتجاج سے منع کرنے میں ناکام رہاتھا۔