Friday, May 3, 2024

پشاور: لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، مشتعل افراد پیسکو آفس میں گھس گئے، توڑپھوڑ

پشاور: لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، مشتعل افراد پیسکو آفس میں گھس گئے، توڑپھوڑ
July 6, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقے تارو جبہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج، مظاہرین پیسکو آفس میں گھس گئے ، توڑ پھوڑ۔ تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقہ تاروجبہ میں واپڈا کالونی کے مکین بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف احتجاج کرتے جی ٹی روڈ پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پیسکو آفس میں توڑ پھوڑ کی اور ٹائرجلا کر جی ٹی روڈ ٹریفک کےلئے بند کر دی۔ پشاورکے جی ٹی روڈ پر تاروجبہ کے علاقہ میں واپڈا کالونی کے مکین لوڈ شیڈنگ کےخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈنڈے اٹھائے مشتعل مظاہرین نے واپڈا کالونی میں واقع پیسکو کے دفتر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے کمپیوٹر، دیگر سامان اور ریکارڈ ضائع کردیا۔ مشتعل مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آگئے اور ٹائر جلا کر پشاور اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک بند کردی۔