Monday, September 16, 2024

پشاور: فقیرآباد میں سرچ آپریشن، 31 افراد گرفتار، 13 افغان باشندے شامل، اسلحہ برآمد

پشاور: فقیرآباد میں سرچ آپریشن، 31 افراد گرفتار، 13 افغان باشندے شامل، اسلحہ برآمد
February 5, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے رہائشی علاقہ فقیر آباد میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 31 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 13 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پشاور کے رہائشی علاقوں میں سماج دشمن عناصر اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ فقیرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن میں غیرقانونی طور پر مقیم 13 افغان باشندوں اور 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔