Sunday, September 8, 2024

پشاور : غیرملکی کرنسی کا غیرقانونی کام کرنے والی 100 دکانیں سیل‘ 21گرفتار

پشاور : غیرملکی کرنسی کا غیرقانونی کام کرنے والی 100 دکانیں سیل‘ 21گرفتار
January 14, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں کرنسی کے کاروبارکے بڑے مرکز چوک یادگار میں ایف آئی اے کے کریک ڈاو¿ن کے دوران کرنسی ڈیلرز میں کھلبلی مچ گئی۔ کئی دکانیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی اے حکام نے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی ضبط کرکے 100 سے زائد دکانیں سیل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے تاریخی چوک یادگار میں غیرملکی کرنسی کے کاروبارکے بڑے مرکز پرایف آئی اے حکام نے چھاپہ مارا۔ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی کا غیرقانونی کاروبارکرنے میں کھلبلی مچ گئی۔ کئی دکانداردکانیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ اکیس کو ایف آئی اے اہلکاروں نے دھرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے دکانوں میں موجود بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی ضبط کرکے فیض اور وارث مارکیٹ کی ایک سو سے زائد دکانیں سیل کردیں۔