Friday, March 29, 2024

پشاور: غیرمعیاری اورچونا ملےدودھ کی بھرمار،ضلعی حکومت نے8000 لٹردودھ تحویل میں لے لیا

پشاور: غیرمعیاری اورچونا ملےدودھ کی بھرمار،ضلعی حکومت نے8000 لٹردودھ تحویل میں لے لیا
January 19, 2017
پشاور(92نیوز)ٹیٹرا پیک کے بعد اب پشاورمیں غیرمعیاری اورچونا ملا دودھ فروشوں کےخلاف کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ نے آٹھ ہزار لٹر دودھ تحویل میں لے لیا۔ چونا اور گنے کا رس ملا دودھ فروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ٹیٹرا پیک دودھ میں مضر صحت اجزاء کی موجودگی کے بعد اب پشاورمیں کھلے دودھ میں انتہائی مضر صحت اجزاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے دودھ کے نام پر انتہائی زہر بیچنے والوں کے خلاف پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کا آغآز کیا تو لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ صحت بخش دودھ کے نام پر شہری دراصل چونے اور گنے کے رس پر مشتمل دودھ پی کر نہ جانے اپنی صحت کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے 10 دودھ فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اور انکی دکانیں سیل کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دودھ کا معیار چیک کرنے کےلئے لیبارٹری قائم کردی گئی ہے اورشہرمیں مضرصحت دودھ کی سپلائی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔