Monday, September 16, 2024

پشاور، غیر ملکی کرنسی اور جعلی پرائز بانڈ بنانے والی مشین برآمد

پشاور، غیر ملکی کرنسی اور جعلی پرائز بانڈ بنانے والی مشین برآمد
February 2, 2018

پشاور (92 نیوز) پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی اور جعلی پرائز بانڈ بنانے والی مشین برآمد کر لی ۔
پولیس نے رنگ روڈ پشتخرہ چوک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو دو گاڑیوں سے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی اور پرائزبانڈ برآمد کر کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتارملزم حق نواز، صاحبزادہ ، شمس الرحمان اور نصیب سے تفتیش کر کے گھروں پر چھاپے مارے تو غیرملکی کرنسی چھاپنے کی مشین، رول مشین، نوٹ کی چھپائی والا کاغذ اور پرنٹر،کٹر ہاتھ لگے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان ڈالر اور درہم چھاپ کر ملک کے دیگر شہروں کو اسمگل کرنے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔