Thursday, April 25, 2024

پشاور عجائب گھر کیلئے خریدے گئے قیمتی سکے نقلی نکلے ‘انکوائری رپورٹ میں انکشاف

پشاور عجائب گھر کیلئے خریدے گئے قیمتی سکے نقلی نکلے ‘انکوائری رپورٹ میں انکشاف
May 18, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور کے عجائب گھر میں کرپشن کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی۔ انیس سو چوالیس، انیس سو سینتالیس اور انیس سو تریپن میں خریدے گئے قدیم سکے نقلی نکلے۔ رپورٹ کے مطابق ان سکوں کو بعد میں تبدیل کیا گیا۔ اصل سکوں کی قیمتیں پچاس ہزار ڈالر تک ہیں۔ میوزیم میں بعض نوادرات کا ریکارڈ تک موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج پوری دنیا میں عجائب گھروں کا دن منایا جا رہا ہے۔ پشاور عجائب گھر میں ہونے والی بد عنوانی کی رپورٹ بھی آج ہی کے دن منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میوزیم کے لئے 1944ئ، 1947ءاور 1953ءمیں خریدے جانے والے سکے نقلی نکلے، سکوں کو بعد میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قدیم سکوں میں بعض کی قیمت 50 ہزار ڈالر ہے جبکہ عجائب گھر میں موجود بعض نوادرات کا ریکارڈ تک موجود نہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوادرات کا چارج رکھنے والے افسران دیگر شہروں میں مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔