Sunday, September 8, 2024

پشاور : ضلعی انتظامیہ نے اسلحہ نما کھلونوں کی  بڑی کھیپ قبضے میں لے لی

پشاور : ضلعی انتظامیہ نے اسلحہ نما کھلونوں کی  بڑی کھیپ قبضے میں لے لی
July 4, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں اسلحہ نما کھلونوں پر پابندی لگائی گئی تو ضلعی انتظامیہ نے یہ کھلونے قبضے میں لے لئے۔ ان کھلونوں کو ضائع کرانے کا وقت آیا تووہاں موجود عام لوگ کیا،  سرکاری اہلکاروں نے بھی وہ لوٹ مار کی کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید کے موقع پر اسلحہ نما کھلونوں پر نہ صرف پابندی لگائی بلکہ ایسے کھلونے قبضہ میں لے کر اس کی تشہیر بھی کر ڈالی ، ان کھلونوں کو ضائع کرنے کا وقت آیا تو اپنے ہی کارندے بھیج کرایسی لوٹ مار کروائی کہ دکاندار بھی ششدر رہ گئے ۔ کھلونے دکاندار تو نہ بیچ سکے لیکن ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اور پولیس کی چاندی ضرور ہو گئی، مفت کے کھلونے خریداروں کی بجائے سرکاری اہلکاروں کے بچوں کو ملے تو کیا ہوا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ ان کے لئے عیدی ہی سہی، ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے تحت اسلحہ نما کھلونوں کی خرید وفرخت پرپابندی لگائی گئی تھی سرکاری اہلکاروں کی لوٹ مار پر نہیں۔