Friday, May 3, 2024

پشاور : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر مقام کو نوٹس جاری

پشاور : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر مقام کو نوٹس جاری
May 7, 2016
پشاور(92نیوز)ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کو نوٹس جاری کردیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مشیر امیر مقام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے  کل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا جس کی بنا پر الیکشن کمیشن نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے ۔