Thursday, April 25, 2024

پشاور ، صدر کے علاقے میں گاڑی میں دھماکے سے دو خواتین سمیت 6افراد زخمی

پشاور ، صدر کے علاقے میں گاڑی میں دھماکے سے دو خواتین سمیت 6افراد زخمی
January 5, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں صدر کے علاقے میں گاڑی میں دھماکے سے دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ قریبی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔  سی سی پی اوکا کہنا ہے کہ گاڑی کے دروازوں میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔ پشاور میں صدر کے علاقہ کالی باڑی میں فوارہ چوک کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا اور فضاء میں دھویں کے بادل چھاگئے جبکہ  گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ 92 نیوز کو ملنے والی سی سی ٹی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی رکتی ہے جس سے  ایک شخص  اترتا ہے، گاڑی سے اترنے والا شخص کے جانے کے کچھ دیربعد ہی گاڑی دھماکے سے اڑ جاتی ہے۔ دھماکےسے قریب کھڑی گاڑیوں دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ سی سی پی او پشاور کا کہناتھا کہ تحقیقات کےلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔ پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے گاڑی کا انجن، چیسز نمبر اور رجسٹریشن نمبر پلیٹ حاصل کرکے شواہد جمع کرلئے، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دھماکے کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔