Sunday, September 8, 2024

پشاور : شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے

پشاور : شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے
July 16, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں تبدیلی کے دعویداروں کے دور میں ایسی تبدیلی آئی کہ شہری تھر باسیوں کی طرح پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ خراب ٹیوب ویل پانچ دن میں ٹھیک نہ ہوا پانی فراہم کرنے کی ذمہ دار نئی کمپنی کے حکام نےشہریوں کی مشکلات پرآنکھیں بند کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق ہاتھوں میں بالٹیاں اور بوتلیں اٹھائے پانی کی تلاش میں سرگرداں یہ تھرکے کسی علاقے کے مکین نہیں بلکہ تبدیلی والے صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے مناظر ہیں۔ پشاورشہر کے علاقہ بھانہ ماڑی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پانچ روز سے ٹیوب ویل خراب ہے علاقے میں پانی کی ایسی قلت پیدا ہوگئی ہے کہ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ پانی کی کمی پر احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے نام سے نئی کمپنی قائم کرکے تبدیلی لانے کی کوشش کی لیکن اس ادارے کے ملازمین بھی شہریوں کو پانی کی باقاعدہ فراہمی یقینی نہ بنا سکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھانہ ماڑی کے علاقہ ڈاگ حسن خان کا ٹیوب ویل جلد ٹھیک نہ ہوا تو پانی کو ترستے شہری اپنا غصہ سڑک پر احتجاج کی صورت میں نکالیں گے۔۔