Wednesday, May 8, 2024

پشاور : شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح مریض بچے فاخر آفریدی نے کر دیا

پشاور : شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح مریض بچے فاخر آفریدی نے کر دیا
December 29, 2015
پشاور(92نیوز)عمران خان کا ایک اور خواب پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی تکمیل کی صورت میں پورا ہوگیا ہےکینسر ہسپتال کا افتتاح کسی بڑی شخصیت نے نہیں بلکہ ایک ساڑھے چھ سالہ کینسر کے مریض بچے فاخر آفریدی نے عمران خان کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ تفصیلات کےمطابق کے پی کے اور فاٹا کے پچیس فیصد کینسر کے مریضوں کو کینسر کے علاج کےلئے لاہور جانا پڑتا تھا، عمران خان نے پشاور میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا تو اے این پی کی صوبائی حکومت نے ہسپتال کےلئے پچاس کنال زمین فراہم کی، منصوبے کی تکمیل پر عطیات کی صورت میں جمع کئے گئے چار ارب روپے خرچ ہوئے اور جب یہ خواب تعبیر کی صورت میں عملی شکل پاگیا تو کینسر کے ساڑھے چھ سالہ مریض بچے فاخر آفریدی نے فیتہ کاٹ کر اس کا افتتاح کیا۔ یہ بچہ بعد میں نگاہوں کا مرکز بن گیا اور ہر کوئی لگا اس کے ساتھ سیلفی بنانےفاخر آفریدی کے والد نے بھی اپنے بچے کو بڑا اعزاز بخشنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ فاخر آفریدی اور اس کے والد نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کےلئے عمران خان کے شانہ بشانہ ہوں گےعوام کے بھرپور تعاون کے نتیجے میں ملک میں بڑے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے معاشرے میں پائے جانے والے احساس کا پتہ چلتا ہے۔ manas