Friday, May 3, 2024

پشاور: شادی ہال میں فائرنگ کا واقعہ ، مزید 2 افراد دم توڑ گئے

پشاور: شادی ہال میں فائرنگ کا واقعہ ، مزید 2 افراد دم توڑ گئے
January 2, 2018

پشاور (92 نیوز) پشاور میں شادی ہال میں مخالفین کے درمیان فائرنگ سے زخمی مزید دو افراد دم توڑ گئے۔
گزشتہ رات پشاور کے علاقہ گل بہارمیں شادی ہال میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔
جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کئے گئے واقعے کے دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی جبکہ پانچ زخمی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واقعہ کی ویڈیو 92 نیوز نے حاصل کر لی جس میں فائرنگ کے دوران لوگوں کو بھاگتے اور جان بچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ادھر ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔