Sunday, September 8, 2024

پشاور : شادی کی پہلی ہی رات دولہا زہرخورانی سے ہلاک

پشاور : شادی کی پہلی ہی رات دولہا زہرخورانی سے ہلاک
January 17, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں سہاگ رات کو دولہا کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دولہا الیاس کی موت زہر کھانے کے باعث واقع ہوئی۔ تفصیلات  کےمطابق پشاور کے علاقہ چغل پورہ میں شادی کی رات کمرے میں جاں بحق ہونے  والے دولہے کی موت کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دولہا الیاس کی موت زہر کھانے کے باعث واقع ہوئی۔ دولہا کے والد کے بقول اس کو فجر کے نماز کے وقت بیٹے کی موت کا پتہ چلا۔ گھر کی خواتین بھی زہر کو ہی الیاس کی موت کی وجہ قرار دے رہی تھی جبکہ پولیس ابتدائی طور پر گیس لیکج کو موت کی وجہ گردانا۔ پچیس سالہ الیاس تو دنیا سے کوچ کر گئے مگر انیس سالہ سائرہ کے خوابوں کا جہاں بھی اجڑ گیا۔ پولیس اب یہ تفتیش کر رہی ہے کہ دولہا کو زہر کس نے اور کیوں کھلایا ہے۔