Friday, March 29, 2024

پشاور سے داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز سمیت 4 افراد گرفتار

پشاور سے داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز سمیت 4 افراد گرفتار
August 21, 2021 ویب ڈیسک

پشاو (92 نیوز) پشاور سے داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز سمیت 4 افراد گرفتار کر لیئے گئے۔

پشاور پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے داعش کے اہم کمانڈرکو دھر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق داعش کمانڈر پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کے  واقعات میں ملوث تھا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام  بھی اگل دئیے ہیں جس کے بعد مزید گرفتاریاں  متوقع ہیں۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے کالعدم تنظ﷽یم  کے کمانڈر حسن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گزشتہ ماہ مردان میں پولیس وین پر حملے سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث تھا۔ ملزم کے ساتھ اس کے دیگر دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار داعش اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں کمانڈروں کو مزید تفتیش کے لئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کر دیا ہے۔