Sunday, September 8, 2024

پشاور ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان کو عہدے سے ہٹادیاگیا

پشاور ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان کو عہدے سے ہٹادیاگیا
April 2, 2019

پشاور ( 92 نیوز) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کامران رحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزیراعلٰی پشاور  محمودخان نے 23 مارچ کو منصوبے کا افتتاح نہ ہونے پرانکوائری کا حکم دیا تھا۔

پشاور میں جدید سفری سہولت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کا 23 مارچ کو افتتاح نہ ہونے پر وزیراعلٰی محمود خان نے جو دبنگ اعلان کیا تھا، اس پرعملدرآمد شروع ہوگیا۔ وزیراعلٰی نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔

ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم کی رپورٹ ملنےکے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا پہلا نشانہ بنے ، خیبرپختونخوا کےسیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کامران رحمان  کومحکمہ اسٹبلشمنٹ نے  عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر کے ذمہ دار مزید افسران کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔