Friday, April 19, 2024

پشاور : فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ 3 اہلکار شہید‘ 3 زخمی

پشاور : فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ 3 اہلکار شہید‘ 3 زخمی
November 22, 2016

پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقے بشیرآباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ۔ دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ دھماکہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ بشیرآباد کے علاقہ میں نہر کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے ایک رکشا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی بھی وہاں موجود تھی۔