Wednesday, May 8, 2024

پشاور سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

پشاور سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع
January 29, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پشاور سمیت صوبے کے  15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ، تین روزہ  انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال عمر تک کے 40 لاکھ  53 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر پشاور کے مطابق تین ر وزہ  مہم  پشاور ، چار سدہ ، خیبر ، مردان ، نوشہرہ ، صوابی ، سوات ، بونیر  میں چلائی جا رہی ہے ،  انسداد پولیو مہم کےلئے 12 ہزار 73 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم میں 10 ہزار 344 موبائل ورکرز،661 ٹرانزٹ اور 75 رومنگ ٹیمیں بھی شریک ہیں جبکہ  سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔