Wednesday, April 24, 2024

پشاور سمیت صوبے میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

پشاور سمیت صوبے میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری
November 9, 2019
پشاور ( 92 نیوز) ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے باوجودگرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج چھیالیسویں روز بھی جاری رہا، پشاور سمیت صوبے کےتمام بڑے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا اوپی ڈیزسے بائیکاٹ بدستور جاری ہے، دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض رلتے رہے۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال چھیالیسویں روز بھی جاری رہی، ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ ملازمین نے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگرسروسز کا بائیکاٹ کیا، پشاورکے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کو جاری رکھتے ہوئے منگل گیارہ نومبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے، کہا ہے کہ  حکومت کچھ بھی کرلے انکا احتجاج جاری رہے گا ۔ محکمہ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ، کئی ٹرینی میڈیکل آفیسر کی تنخواہیں بند کرکے انہیں معطل کردیا ہے۔