Monday, May 6, 2024

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سردی بڑھی تو گیس بحران بھی بڑھ گیا

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سردی بڑھی تو گیس بحران بھی بڑھ گیا
January 4, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سردی بڑھی تو گیس بحران بھی بڑھ گیا۔ کہیں گیس لوڈشیڈنگ اور کہیں کم پریشر نے شہریوں کے لئے کھانا بنانا تو درکنار کھانا گرم کرنا ہی ناممکن بنا دیا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں جوں جوں سردی بڑھتی جارہی ہے ویسے ویسے گیس کا بحران بھی بڑھتا ہی جارہا ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں نوتھیہ قدیم، نوتھیہ جدید، کوٹلہ محسن خان، بھانہ ماڑی اور کاکشال میں گیس لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری احتجاج پر مجبور ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں کم پریشر کے باعث شہری کھانا بنانا تو درکنار گرم کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ شہری کہتے ہیں سردی میں نہ ہیٹر چل رہے ہیں نہ ہی گیزر۔ گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگا متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ رابطہ کے باوجود سوئی نادرن گیس کمپنی کا گیس بحران پر موقف نہ مل سکا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس کی کوئی قلت نہیں گیس کمپنی لاسز کنٹرول کرنے کےلئے گیس پریشر کم کررہی ہے۔