Sunday, September 8, 2024

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاذ

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاذ
September 18, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ تمام تر کوششوں کے باوجود پولیو رضاکاروں کو انکاری والدین کا سامنا ہے۔

پولیو کا حب قرار دیئے جانے والے شہر پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال تک عمر کے چھپن لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ بیس ہزارسے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ تمام ترکوششوں کے باوجود پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین اب بھی شہری علاقوں میں موجود ہیں۔

انسداد پولیو مہم میں انکاری والدین کے پولیو ویکسین پر تحفظات تو ہیں تاہم اکثریت ایسے والدین کی ہے جو پولیو ویکسین کے قطروں کو اپنے بچوں کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے دوران 30 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار کو پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں۔ خیبرپختونخوا سے متصل قبائلی علاقے کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کے لئے انسداد پولیومہم بھی آج سے شروع ہوگئی ہے۔