Monday, May 13, 2024

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں تمام کاروباری زندگی بحال ،مارکیٹیں کھل گئیں

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں  تمام کاروباری زندگی بحال ،مارکیٹیں کھل گئیں
August 10, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاور  سمیت خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کے علاوہ تمام کاروباری زندگی بحال ہوگیا ، مارکیٹیں کھل گئیں۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹ، بیوٹی پارلرز بھی کھل گئے۔ کاروبار کورونا سے پہلے والے معمول پر بحال ہونے پرتاجروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس اوپیز پرعملدرآمد کا عزم کیا۔

آج سے پشاور  سمیت خیبرپختونخوا میں زندگی کورونا سے پہلے والے معمول پر آگئی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے لاک ڈاؤن اور مختلف شعبوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ صوبے میں صرف تعلیمی ادارے اور شادی ہالز بدستور بند رہیں گے،مارکیٹوں میں شام سات بجے کاروبار بند کرنے پابندی بھی ختم کردی گئی جس پر تاجرخوش ہیں۔

کورونا کیسز میں کمی کے بعد کاروبار،ٹرانسپورٹ مکمل کھلنے اور زندگی معمول پر آنے پر شہری بھی خوش ہیں۔ کورونا کو مات دینے اور کاروبار زندگی بحال ہونے پر خوشی اپنی جگہ لیکن تاجروں اور شہریوں کو اب بھی احتیاط کرنا ہوگی۔