Thursday, March 28, 2024

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
July 12, 2020
پشاور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسلادھار بارش کے باعث پشاور کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بارش ہوئی تو جل تھل ایک ہو گیا، گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ علی الصبح شروع ہونے والی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہاں اس سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا۔ ایک گھنٹے کی بارش سے شہر کی زیادہ تر سڑکیں زیر آب آ گئیں، کئی جگہوں سے تو گاڑیوں کا گزرنا بھی محال ہو گیا۔ اندرون شہر بھی نکاسی آب کے نالے ابل پڑے اور پانی گلیوں تک آ پہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔