Saturday, April 20, 2024

پشاور : سرکی گیٹ کے قریب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا

پشاور : سرکی گیٹ کے قریب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا
December 6, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور کے شہری علاقہ سرکی گیٹ میں گھر کے  باہرنصب بارودی مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا دھماکہ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچ۔ تفصیلات کےمطابق سرکی گیٹ  میں نامعلوم افراد نے  امجد  ٹھیکیدار  کے گھر کے سامنے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا زوردار دھماکہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گی۔ ا ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے امجد ٹھیکیدار کو بھتہ کی ادائیگی کے لئے دھمکیاں دی جارہی تھیں دھماکہ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔