Friday, March 29, 2024

پشاور: سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، بیس مشتبہ افراد سمیت سینتالیس گرفتار، آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا

پشاور: سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، بیس مشتبہ افراد سمیت سینتالیس گرفتار، آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا
July 14, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں بیس مشتبہ افراد سیمت سینتالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ جمرود میں ایف سی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو شدت پسند مارے گئے۔ پاک فوج کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نےسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران نوتھیہ اور گلبرگ میں مختلف مقامات پر رات گئے چھاپے مارے۔ آپریشن میں بیس مشتبہ افراد سمیت سینتالیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم سترہ افراد کو تھانے پہنچا دیا، چار افراد کو اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں دو افغان باشندے بھی شامل ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ غنڈی جمرود  میں ایف سی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے دو شدت پسند ہلاک ہو گئے، دونوں شدت پسندوں کی نعشوں کو جمرود ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔