Thursday, April 25, 2024

پشاور: سرچ آپریشن میں 135 مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور: سرچ آپریشن میں 135 مشتبہ افراد زیرحراست
January 18, 2017

پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقہ فقیرآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 135 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں مشتبہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ رہائشی اور کاروباری علاقہ فقیرآباد میں پولیس نے رات کو سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

اس دوران درجنوں گھروں، کاروباری مراکز اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی۔