Friday, May 3, 2024

کراچی، جامعہ این ای ڈی کے پروجیکٹ ’’اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر فار پٹرولیم اسٹڈیز‘‘ کی کامیاب تکمیل

کراچی، جامعہ این ای ڈی کے پروجیکٹ ’’اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر فار پٹرولیم اسٹڈیز‘‘ کی کامیاب تکمیل
December 27, 2017

کراچی ( ویب ڈیسک ) شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام انسٹی ٹیوشنل کوآپریشن پروگرام کے پروجیکٹ ”اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر آف ایکسلانس فار پٹرولیم اسٹڈیز“ کی کامیاب تکمیل پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی۔ تفصیلات کے مطابق نورویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، منسٹری آف پلاننگ، ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز اور این ای ڈی یونیورسٹی کے اشتراک سے پٹرولیم انڈسٹری کیلئے ایسا مضبوط ریسرچ پلیٹ فارم قائم کیا گیا تھا، جس کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر فیکلٹی اور اسٹاف کا تبادلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جامعہ این ای ڈی کو پٹرولیم انڈسٹری کے ماہرین میسر آئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے ناصرف پروجیکٹ کی تکمیل پر پلاننگ، ڈیویلپمنٹ اور ریفارمز کی کاوشوں کو سراہا، بلکہ اسے پاکستان اور ناروے کے مابین نئی شروعات سے تعبیر کیا۔