Sunday, May 19, 2024

پشاور ، سردی کی شدت بڑھتے ہی گرم شالوں کی مانگ میں اضافہ

پشاور ، سردی کی شدت بڑھتے ہی گرم شالوں کی مانگ میں اضافہ
November 9, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو گرم شالوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ۔ موسم سرما کی خنک ہوا چلتے ہی صرف موسم تبدیل نہیں ہوتا بلکہ خواتین کے ملبوسات اور فیشن میں بدلائو آجاتا ہے۔ گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ گرم شالیں بھی سردی کے موسم میں خواتین کے لباس کا حصہ بن جاتی ہیں۔ مارکیٹ میں موجود پشمینہ، سواتی اور کشمیری شال تو اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں لیکن ایرانی اور دیگر غیرملکی شالیں بھی خواتین کی توجہ مرکز ہیں۔ گرم شالیں ہر دور میں خواتین کی پسندیدہ رہی ہیں یہی وجہ ہے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی دیدہ زیب شالوں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ گرم شالیں ہر دور میں خواتین کی پسندیدہ رہی ہیں جو نہ صرف سردی سے محفوظ رکھتی ہیں بلکہ خواتین کے جدید فیشن کے تقاضوں کو بھی پورا کرتی ہیں۔