Friday, April 26, 2024

پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی آج لاہور پہنچیں گے

پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی آج لاہور پہنچیں گے
March 4, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی کنگز کے خلاف جیت کے فوری بعد پہلی دستیاب فلائیٹ سے دبئی سے لاہور پہنچے۔ لاہور پہنچنے والوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی، افتخار احمد، محمد اصغر اور کامران اکمل شامل ہیں۔ کامران اکمل پرامید ہیں کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے علاوہ پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آ رتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، پشاور زلمی کے کوچنگ سٹاف کے علاوہ سابق کوچ وقار یونس بھی لاہور پہنچے جو فائنل میں کمنٹری کرینگے۔

شاہد آفریدی، ڈیرن سمی، مارلن سیموئیل، کرس جورڈن، میلان کے ساتھ رات کو لاہور آئیں گے۔ کوئٹہ گلیدی ایٹرز میں شامل ہونے والے نئے غیرملکی کرکٹرز بھی آج رات ہی لاہور پہنچیں گے۔ دونوں ٹیمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آج جبکہ کل قذافی سٹیڈیم میں باقاعدہ پریکٹس کریں گی۔