Thursday, April 25, 2024

پشاور زلمی کی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کےاستقبالیہ میں شرکت سے معذرت

پشاور زلمی کی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کےاستقبالیہ میں شرکت سے معذرت
March 9, 2017
پشاور(92نیوز)پشاور زلمی کی ٹٰیم نے  وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کےاستقبالیہ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جبکہ صوبائی حکومت نےتقریب ملتوی کردی  ہے ۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ریمارکس پرمعافی نہیں مانگتے تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ تقریب کےلئےنئی تاریخ کےلئے حکومت جاوید آفریدی کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ دوسری طرف شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی دستیاب نہ ہونے پر تقریب موخر کی ہے۔