Thursday, March 28, 2024

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی
March 5, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں آج کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 171 رنز کے ہدف میں 140 رنز بنا سکی۔ محمد نواز نے 18 اور شین واٹسن نے 19 رنز بنائے۔ سرفراز احمد ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 54رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔  پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، 30 رنز ، شکست آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا۔ واٹسن اور جیسن رائے نے 45 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ واٹسن 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیسن رائے نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 75رنز تک پہنچا دیا۔ رائے 45رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔