Friday, March 29, 2024

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر پی ایس ایل سکس کے فائنل میں جگہ بنا لی

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر پی ایس ایل سکس کے فائنل میں جگہ بنا لی
June 23, 2021

ابو ظبہی (92 نیوز) پشاور زلمی نے دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی بار پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنالی۔

پشاور نے 175رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا،،پشاور کی جانب سے حضرت اللہ زازئی 66اور جوناتھن ویلز 55رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شعیب ملک نے 10 گیندوں پر 32رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں پر 174رنز بنائے۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 16 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی کولن منرونے 44 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور کے حضرت اللہ زازئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔