Tuesday, April 16, 2024

پشاور زلمی اور کراچی کنگز میں ٹاکرا آج رات ہوگا

پشاور زلمی اور کراچی کنگز میں ٹاکرا آج رات ہوگا
March 2, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج ایک بار پھر بڑے مقابلے  میں آمنے سامنے  ہوں گے  ۔ رات سات بجے راولپنڈی  اسٹیڈیم میں میچ  شروع ہوگا ، دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ہونیوالا میچ کراچی کنگز کے نام رہا تھا ، پشاور زلمی حساب چکتا کرنے کو بے تاب ہے ۔ پی ایس ایل فائیو میں آج پھر ہوگا تگڑا مقابلہ ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان بڑے گا زور کا جوڑ ، دونوں ٹیمیں شام سات بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں ایک بار پہلے بھی  آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو مات دی تھی  ۔ پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف پچھلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ کراچی کنگز نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائٹیڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔ تجربہ کار آف اسپنر یاسرشاہ نے بھی زخمی اسپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے   ۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے وہ اب تک پانچ میں سے دو میچ جیتی اور دو ہاری ہے۔کراچی کنگز چار پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے ،اسے بھی دو میچوں میں فتح اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔