Thursday, May 2, 2024

پشاور: زلمی اسکول لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل

پشاور: زلمی اسکول لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل
January 3, 2018

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم اور پشاور زلمی فائونڈیشن کے اشتراک سے ہونے والی زلمی اسکول لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ پر مشتمل پشاور بلیو ٹیم نے میدان مار لیا۔ وزیراعلٰی پرویزخٹک کہتے ہیں خود کرکٹ کا شوقین ہوں جو پی ایس ایل جیتا پشاور آنے کی دعوت دوں گا۔

پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں زلمی اسکول لیگ کے پہلے مرحلے کا فائنل مقابلہ پشاور بلیو اور مالاکنڈ یلو کے مابین کھیلا گیا۔ لیگ مقابلوں میں صوبے کے چار زونز کے سرکاری اسکولوں کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

پشاورزلمی بورڈ کے صدر ظہیرعباس کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے۔

زلمی اسکول لیگ کے فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خود بھی کرکٹ کا شوقین ہوں۔ پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو پشاورآنے کی دعوت دیں گے۔

زلمی اسکول لیگ کے پہلے مرحلے میں نو وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بائولر جمال مراد نئے ٹیلنٹ کے طورپرابھرکر سامنے آئے۔

صوبے میں کرکٹ کے فروغ اوراسکول کی سطح پرٹیلنٹ تلاش کرنے کےلئے زلمی اسکول لیگ کا دوسرا مرحلہ بھی جلد ہوگا۔