Thursday, April 18, 2024

پشاور: زرعی تربیتی ادارے کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، سولہ افراد زخمی

پشاور: زرعی تربیتی ادارے کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، سولہ افراد زخمی
December 1, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور میں زرعی تربیتی ادارے کے ہاسٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ حملے میں سولہ افراد زخمی ہوئے۔
دہشتگردوں نے حملہ کیا تو سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دینے کیلئے فوری یونیورسٹی کا گھیراؤ کر کے آپریشن شروع کیا جو کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے ساتھ ختم ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر کے صور تحال پر قابو پا لیا گیا۔
آپریشن کے دوران مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں پولیس انسپکٹر، صحافی اور چوکیدار شامل ہیں۔
حملے کے متعلق آئی جی خیبر پختونخواہ نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ برقعہ پوش دہشتگرد رکشہ میں سوار ہو کر آئے اور دھوکہ دہی سے اپنے ٹارگٹ تک پہنچے۔
عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی ہونے کی وجہ سے ہاسٹل میں افراد اور طلبا کی تعداد بہت کم تھی۔
فورسز نے کمال بہادری اور جان پر کھیلتے ہوئے کئی افراد کی جان بچا کر انتہا پسندوں کو پیغام دیا کہ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو برقعہ میں حملہ کرتا ہے۔