Saturday, April 20, 2024

پشاور : رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 55فیصد لیپس ہوگیا

پشاور : رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 55فیصد لیپس ہوگیا
June 2, 2016
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تین سال گزرنے کے باوجود ترقیاتی کام کرنے میں ناکام رہی گزشتہ تین سال میں صوبہ بھر میں کوئی اسکول نہیں بن سکا جبکہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا  پچپن فیصد حصہ لیپس ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا حکومت کو تیسرے سال بھی ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کا طریقہ نہ آیا مالی سال 2015-16 کے دوران اب تک حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 45 فیصد حصہ خرچ کیا 142 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے حکومت نے صرف 117 ارب روپے جاری کئے مگر مختلف محکموں کو اس میں بھی صرف 78 ارب روپے کرچ کرنے کی توفیق ہوئی حکومت 85 فیصد کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا دعویٰ تو کرتی ہے مگر یہ فنڈز کہا ں خرچ ہوئے لوگ یہ جاننے کےلئے بے چین ہیں۔مختلف محکموں میں سب سے ناقص کارکردگی محکمہ ہاوسنگ کی رہی اس محکمے کے لئے 95 کروڑ روپے مختص کئے گئے مگر محکمہ ہاؤسنگ کو 8 فیصد سے زائد خرچ کرنے کے لئے کوئی منصو بہ نہ مل سکا اس محکمے کے تحت ہاؤسنگ سیکموں کے منصوبے ادھورے رہے محکمہ معدنیات کو بھی کرپشن کا خوف لے ڈوبا 62 کروڑ روپے کے مختص شدہ فنڈ میں محکمہ معدنیات نے صرف ساڑھے چار کروڑروپے خرچ کئے محکمہ اگر چاہتا تو سالانہ ترقیاتی پروگرام سے استفادہ کر کے صوبے کے خزانے کو معدنی وسائل سے مالا مال کر سکتا تھا۔ –