Saturday, May 18, 2024

پشاور: روئی کا کارخانہ میں آگ بھڑک اٹھی، 1122 نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا

پشاور: روئی کا کارخانہ میں آگ بھڑک اٹھی، 1122 نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا
January 5, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے رہائشی علاقہ دیر کالونی میں روئی کے کارخانہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ دیر کالونی میں واقع روئی کے کارخانے میں رات گئے بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانے کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھا کر رہائشی علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔ اس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے سات لاکھ سے زائد مالیت کی روئی جل گئی۔