Sunday, September 8, 2024

پشاور: رنگ روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید

پشاور: رنگ روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید
March 11, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور میں رنگ روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید ہو گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور کو اس وقت فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز جمعہ پڑھنے مسجد جا رہے تھے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور نماز جمعہ پڑھنے کے لئے نکلے تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور پشاور میں تعینات تھے اور ایک یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایشن کر رہے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔